ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم

December 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوںروپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فرید سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں ڈاکو نے غلام مرتضیٰ سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں ڈاکو نے علی شیخ سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے تیمور کی دکان سے 3 لاکھ 75 ہزار روپے چوری کر لیے،پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں بلال اور شاہ شمس کے علاقے میں نصیر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئی، جب کہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون،نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔