صارفین کی سہولت کے لیے موبائل فون ایپ ”میپکو سمارٹ“ کا آغاز

December 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یو ایس ایڈ کی شراکت سے بجلی صارفین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کا انتخاب کیاگیاہے اور صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ ”میپکو سمارٹ“ لانچ کر دی گئی ہے، ان خیالا ت کا اظہار یو ایس ایڈ کے پراجیکٹ منیجر رانا عبدالستار نے گورنمنٹ کالج علمدار میں لگائے گئے آگہی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن راشد مقبول نے آگہی کیمپ میں میپکو اور یو ایس ایڈ کی شراکت میں جار ی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔