غیر قانونی لیز کینسل نہ کرانے کی صورت میں پولیو و الیکشن سے بائیکاٹ کی دھمکی

December 07, 2023

پشاور(وقائع نگار) باجوڑ کی اقوام شیر خیل اور اسماعیل خیل نے برنگ تحصیل اصیل ترغاؤ پہاڑ پر غیر قانونی لیز کرانے پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر لیز کینسل نہ ہوئی تو پولیو اور الیکشن سے بائیکاٹ کریں گے اس سلسلے میں پشاور پریس کلب میں مذکورہ اقوام کی نمائندہ ایکشن کمیٹی اصیل ترغاؤ کے مشران مکمل شاہ اتمان خیل، محمد یوسف ٹھیکیدار، حاجی سید محمد، قاری حبیب الحق و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک سال قبل باجوڑ کی انتظامیہ نے تحصیل برنگ اصیل ترغاؤ کجھوری درنگ ڈزو ڈھیرئ پہاڑ پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ذکاء اللّٰہ نامی شخص کی کمپنی ڈومینیک مائنز اینڈ منرلز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام لیز کر دیا جس میں پہاڑ کے اصل مالکان کو اعتماد میں نہیں لیا جو رولز کے برعکس ہے اور قوم کی حق تلفی ہے اب ضلعی انتظامیہ باجوڑ اس لیز میں فریق بنی ہوئی ہے۔