اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) موٹروے پولیس نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یکم جنوری 2024سے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پرجرمانہ بڑھا دیا گیا ۔موٹرسائیکل، کار اور چھوٹی گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر جرمانہ 750 روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے کر د یا گیا۔ مسافر بس، بڑی گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر 10ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔