• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کو معاون ٹیکنالوجی وبحالی خدمات تک رسائی دی جائے، ثمینہ علوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے خصوصی افراد کو قومی دھارے کی اقتصادی سرگرمیوں کا حصہ بننے میں مدد کرنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاون ٹیکنالوجی اور بحالی کی خدمات تک رسائی فراہم کی جائے تو وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔بدھ کو یہاں نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ ود پرسنز وِد ڈس ایبلٹیز پاکستان کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ملک کی آبادی کا 10سے 12فیصد ہیں۔ثمینہ علوی نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹہ کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور نجی شعبے پر بھی زور دیا کہ وہ اس کی پیروی کرے۔
اسلام آباد سے مزید