یونین کمیٹیوں میں عبوری مدت ختم، نہ مکمل اختیارات منتقل کئے گئے، حافظ نعیم

December 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے وکیل کے توسط سے بلدیاتی انتخابات کا ایک سال گزرنے، ڈیڑھ ماہ قبل چیف جسٹس کے واضح احکامات کے باوجود یونین کمیٹیوں میں ٹرانزیشن پریڈ ختم نہ کرنے اور مکمل اختیارات منتقل نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، بعدازاں ہائیکورٹ کے باہرحافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم نے وزیر اعلیٰ،وزیر بلدیات اورچیف سکریٹری کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا ہے، ڈیڑھ ماہ قبل چیف جسٹس کے واضح احکامات کے باوجود ابھی تک یونین کمیٹیوں میں عبوری مدت ختم کی گئی نہ مکمل اختیارات منتقل کیے گئے۔