بابر اعظم بدستور نمبر ایک ون ڈے بیٹر

February 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سر فہرست ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن کی پہلی، اسٹیو اسمتھ کی دوسری اورڈیرل مچل کی تیسری پوزیشن ہے ۔ بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے۔ ون ڈے میں بھارت کے شمبھن گل دوسرے ویرات کوہلی تیسرے جبکہ روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بولرزمیں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ ایڈم زامپا تیسرے نمبر پر ہیں۔