رجیم چینج آپریشن کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ایم ڈبلیو ایم

February 22, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ،سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد خوش آئند ہے،تینوں سیاسی جماعتوں کا اتحاد نیا نہیں بلکہ گزشتہ دس برسوں سے فکری طور پر ہم آہنگ ہے، رجیم چینگ آپریشن کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے،مجلس وحدت مسلمین بھرپورحوصلے اور استقامت کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اورآزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کی حمایت میں ہمیشہ کھڑی رہے گی، ملکی سالمیت و استحکام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، قومی انتخابات کے نتائج میں ردوبدل عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ہے،عمران خان کا بیانیہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد تمام جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔