قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم شروع نادرا وینز مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی

February 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ’’قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم‘‘ منگل سے جمعہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈ آفس، کراچی کے مطابق بدھ21سے جمعہ 23فروری 2024ء تک مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کی دست یابی کا شیڈول درج ذیل ہے۔ نادرا موبائل رجسٹریشن وین نمبر ایم آر وی۔ 13، 21تا 23فروری صبح 9سے شام 5بجے تک میگا سینٹر، نارتھ ناظم آباد، ضلع وسطی، کراچی کے مقام پر موجود ہوگی۔ جب کہ انہی تاریخوں اور اوقات کار کے تحت وین نمبر ایم آر وی۔32میگا سینٹر، ڈی ایچ اے، ضلع جنوبی، ایم آر وی۔33پی اے ایف بیس فیصل اور عالمی مدنی مرکز، فیضان مدینہ، ضلع شرقی، ایم آر وی ۔39سندھ ہائی کورٹ، ضلع جنوبی، ایم آر وی۔19نادرا آفس، صفورہ گوٹھ، ضلع ملیراور موبائل رجسٹریشن وین نمبر ایم آر وی۔38نادرا آفس، نثار شہید پارک، ڈی ایچ اے، ضلع جنوبی، کراچی کے مقام پر شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ تاہم ضلع کورنگی، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی کراچی کے کسی بھی مقام پر نادرا وین دست یاب نہیں ہوگی اور ان اضلاع کے مکین اپنے قریب ترین علاقے میں موجود نادرا وین سے استفادہ کرسکیں گے۔