پیسکو کا بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف کریک ڈاؤ ن ، 4711افراد گرفتار

February 22, 2024

پشاور( جنگ نیوز ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں اور نا دہندگان کیخلاف پشاور، مردان، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، سوات، بنوں اور خیبر سرکلز میںبجلی چوری کیخلاف کارروائیاں کی گئیں جرمانے کیے جا رہے ہیں آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 43ہزارسے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں اور تقریبا 1ارب38کروڑ 68لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4711افراد کو بجلی چوری میں ملوث پائے جانے پر موقع پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ11578 ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میںایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور سرکل میں10470،خیبر سرکل میں7619،مردان سرکل میں 7061، سوات سرکل میں3790،بنوں سرکل میں5539،صوابی سرکل میں 2534،مانسہرا سرکل میں915،ایبٹ آباد سرکل میں353،اور ڈی آئی خان سرکل میں2925افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔