پاکستان بزنس فورم کا ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

February 22, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیئرمین جنوبی پنجاب ملک سہیل طلعت، سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب صالحہ حسن نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمعاشی بحران سے نمٹنے کے لئے تجاویز دے دیں، حکومت ان تجاویز پر غور کرکے عمل در آمد کرائے تاکہ ملک معاشی بحران سے نکلے خوشحالی کا دور دورہ ہو، انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران میں مبتلا ہے ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔