جرمنی میں پناہ گزینوں پر حملوں میں دوگنا اضافہ

February 23, 2024

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ گزینوںپر حملوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں گزشتہ برس تقریبا دوگنا اضافہ ہوا ہے،جرمن میڈیا کے مطابق 2022میں ملک میں پناہ گزینوں کے خلاف 1248حملے ہوئے، 2023کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں حملوں میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا ہے، 2023میں ملک میں پناہ گزینوں کے خلاف 2ہزار 3سو78حملے ہوئے۔حکومتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 219افراد زخمی ہوئے جن میں سے 313پرتشد حملے تھے۔ جرمنی میں 2022میں پناہ گزینوں کے ہاسٹل پر 70حملے ہوئے، 2023میں یہ تعداد 180ریکارڈ کی گئی۔