فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو الگ الگ ادارہ سمجھا جانا چاہئے‘ شیر افضل

February 23, 2024

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔ہماریجنگ پارلیمان کے اندر اور باہر جاری رہے گی، اگر ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملا تو یہ چین سے حکومت نہیں کر پائیں گے۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر اختلاف نہیں‘بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے، یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے۔