سمندر میں بحری جہازوں پر حملے، یمنی بحریہ نے ’’آبدوز ہتھیار‘‘ متعارف کرادیا

February 23, 2024

کراچی ( جنگ نیوز) یمنی بحریہ نے سمندرمیں چلنے والے جہازوں پر حملوں کےلیے نئے ’’ آبدوز ہتھیار‘‘ متعارف کرائے ہیں ۔ حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں ہمارے آپریشنز جاری ہیں وہ بڑھ رہے ہیں اور موثر ہورہے ہیں۔