راولپنڈی اسلام آباد میں پیر سے بارش کا امکان

February 23, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں اتوار سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونگی جس کے باعث پیر سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، کشمیر، گلگت بلتستان، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ اگلے دو تین روز تک امکان رہے گا ۔گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 سنٹی گریڈ رہا۔