ناظم آباد نمبر 2 میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنیوالی ملزمہ گرفتار

February 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد نمبر 2 میں گھر سے طلائی زیورات کی چوری کا کیس پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گلبہار پولیس کو عمران مشیر قریشی نے گھر سے طلائی زیورات کی چوری کی اطلاع دی تھی،گلبہار پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور پروفشنل انداز میں ملزمہ عائشہ زوجہ نعمان کو گرفتار کر کے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔