شیلٹر ہوم میں لڑکی کیساتھ زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا، جرمانہ

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شیلٹر ہوم میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے شیلٹر ہوم میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم مہدی حسن کو دس سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔