پی ایم ڈی سی نے عالمی ادارے ’فیڈریشن فارمیڈیکل ایجوکیشن‘ سے 10 سال کے لیے الحاق حاصل کرلیا

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے عالمی فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) سے 10برس کےلیے الحاق حاصل کرکےایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن پاکستان میں طبی تعلیم کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔