بی ایس او کامرکزی کونسل سیشن 2سے4مارچ ہوگا‘ چنگیز بلوچ

February 24, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی ایس او کے چیئرمین چنگیز بلوچ نے تنظیم کا مرکزی کونسل سیشن 2 سے 4 مارچ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل سیشن کا انعقاد قومی تحریک میں اہمیت کا حامل ثابت ہوگا یہ بات انہوں جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ، جیئند بلوچ ، نصیر بلوچ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم دہائیوں سے جاری پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے جس کے باعث بلوچ عوام کامستقبل سنگین ہوگیا ہے جاری پالیسیوں نے بلوچ عوام کو نا قابل بیان مصائب کا شکار بنادیا ہےدوسری جانب دنیا اور جدید معاشرے کے ہنگامہ خیز منظر نامے میں سرمایہ داری ایک بڑی طاقت کے طور پر کھڑی ہے جو خوشحالی اور ترقی کا وعدہ کرتی ہے اس کے باوجود اس کے چمکدار چہرے کے نیچے تضادات اور بحرانوں سے بھرا ہوا ایک نظام موجود ہے جو عدم مساوات اور استحصال کو برقرار رکھتا ہے۔