استاذ الحدیث مولانا محمد اکرم کاشمیری انتقال کر گئے

February 24, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث نامور جید عالم دین مولانا محمد اکرم کاشمیری علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ، نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی قبرستان شیرشاہ اچھرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک جیدعالم دین سے محروم ہوگیا ۔