3 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا گھریلو ملازم ساتھی سمیت گرفتار

February 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی پولیس نے 3 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈھونگ رچانے والا گھر کے ملازم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 12 فروری کو شاہ فیصل گرین ٹائون گھر کے باہر واردات کی کال 15 پر موصول ہوئی، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد میرے ملازم سے 3 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق مدعی امیر حمزہ کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے اور ملازم کو کیش منقلی کے لیے دے دیا کرتا تھا، ملازم قاسم بشیر کے بیانات میں تضادپر معاملہ مشکوک ظاہر ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کی ،تو تیکنیکی طریقوں سے تمام تر حقائق سامنے آگئے، گھر کا ملازم ہی ڈکیتی کی واردات کا اہم کردار نکلا۔گرفتار ملازم کی نشاندہی پر ایک ساتھی ملزم کو بھی شاہ فیصل کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ ایک پستول اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رقم بھی برآمد کی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ رقم کا تیسرا حصہ لےکر جانے والا ساتھی ملزم فرار ہے ،جسکی تلاش کی جاری ہے، ملزمان نے چھینی ہوئی رقم کے تین حصے کر کے آپس میں بانٹے تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم بشیر اور واجد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے فرار ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔