آج بارش کا امکان

February 25, 2024

ااسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جڑواں شہروں اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتاہم شام/رات کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔