ہر 10 میں سے 06 پاکستانی مستقبل سے پُرامید

February 26, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ہر 10میں سے 06 پاکستانی بہتر مستقبل کےلیے پُرامیدہے اور سمجھتا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ملک بہت ترقی کرے گا،57 فیصد کو اگلے دس سالوں میں ملک میں بہت زیادہ ترقی کا یقین ، 29 فیصد پاکستانی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کیلئے دعاگو، 47 فیصد ناامید ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کےسروے سے چلا ، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سےحصہ لیا،یہ سروے 03سے 18جنوری 2024کےدرمیان کیا گیا۔ سروے میں 57فیصد پاکستانیوں نے آئندہ دس سالوں میں ملک میں بہت زیادہ ترقی ہونےکے یقین کا اظہا رکیا ہے البتہ 33فیصد مایوس نظر آئے اور کہا کہ آئندہ دس سالوں میں کم ترقی ہوگی ،10فیصد نے اس سوال کا کوئی جوا ب نہیں دیا۔ گیلپ پاکستان نے عوام یہ بھی پوچھا کہ کیا ہماری آنے والی نسل زیادہ خوشحال ہوگی؟جواب میں 29فیصد نے آنیوالی نسلوں کی خوشحالی لئے دعا کی اور پُر امید دکھائی دیئے ،البتہ 47فیصد نے ناامید ی کا اظہار کیا اور کہا آنے والی نسلیں کم خوشحال ہوں گی ،13فیصد نے کوئی فرق نہیں ہونے کا بتایا کہ جیسے حالات ابھی ہیں مستقبل میں بھی ویسے ہی ہوں گے،11فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔