گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مردان میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ کا انعقاد

February 27, 2024

پشاور(جنگ نیوز) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بغدادہ مردان میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل اشرف علی نے والدین سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کا مقصد والدین اور اساتذہ میں روابط قائم کرنا ہے تاکہ ہر والد اپنے بچے کی کارکردگی کے بارے میں جان سکے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین کی تعلیمی سرگرمیوں میں شمولیت بھی بچے کی تعلیمی کامیابی کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو جانچنے اور اس کے متعلق اقدامات کے لیے اسکول والدین اور اساتذہ کی میٹنگ منعقد کرتے ہیں۔