معاون خصوصی ظفر اللّٰہ عمرزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

February 28, 2024

پشاور ( جنگ نیوز)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ظفراللہ خان عمرزئی کے اعزاز میں ٹرانس پشاور چمکنی میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاء الحق، ایڈیشنل سیکرٹری نورالامین، ڈائریکٹر ذیشان عبداللہ، ڈائریکٹرخیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی عماد لوحانی، ٹرانس پشاور اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ظفراللہ خان عمرزئی نے کہا کہ مختصر وقت کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی جسے اچھی طرح نبھانے کی بھرپور کوشش کی، سیکرٹری سمیت محکمہ کے تمام افسران نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، کم عرصہ میں محکمہ کو زیادہ وقت دیا، مشکلات بھی آئیں لیکن اللہ کے کرم سے ساری ٹیم ثابت قدم رہی، اکیلا انسان کچھ نہیں کرسکتا سب نے مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو منصب سنبھالنے کا موقع دیا جاتاہے اسکو چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض کو بہتر طور ادا بھی کرے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ بھی پہنچے۔ انہوں نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور تمام عملے کا شکریہ ادا کیا اور بہتر انتظام پر تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگوں نے ایک اچھی روایت کی بنیاد رکھی انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا تمام سٹاف نئے آنے والے وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ اسی طرح تعاون برقرار رکھے گا۔ تقریب کے آخر میں انہوں اپنے پی آر او ساجد خان، کوآرڈینیٹر قیصر خان خٹک، پی ایس اسماعیل اور دیگر عملے میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔جبکہ سیکرٹری ضیاء الحق نے نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی کو شیلڈ پیش کیا۔