جاپان کے قومی دن اور بادشاہ کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

February 29, 2024

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں جاپان کے قومی دن اور بادشاہ کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی تاہم انہوں نے سیاسی گفتگو سے گریز کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ اور قونصل جنرل جاپان ہتوری مساہریو نے جاپانی شہنشاہ نورو ہیٹو کی 64ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جاپان ہتوری مساہریو نے پاکستان کے حالیہ الیکشن کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی جاپان میں آکر کاروبار کریں اس کیلئے خصوصی انتظامات ہیں۔ جاپان اور پاکستان کے بہت پرانے تعلقات ہیں۔