سی ڈی اے نے شیخ پور کی قدیمی مسجد شہید کر دی، مکین سراپا احتجاج

March 01, 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اےکے شعبہ انفو رسمنٹنے موضع شیخ پور اسلام آ باد کی قدیمی مسجد سید نا عمر بن خطاب کو بلدوزر چلا کر شہید کردیا ۔ اس آپریشن کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر)انوار الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نو ٹس لیا جا ئے اور مسجد کو بحال کیا جا ئے۔ متاثرین ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری چوہدری محمد جہانگیر ‘ممبر راجہ صداقت حسین ‘ ممبر حاجی شیراز ‘ ممبر راجہ غلام عباس نے چیئر مین سی ڈی اے کو تحر یری در خواست میں واضح کیا کہ سی ڈی اے نے متاثرین سے زمین کا قبضہ لیتے وقت معاہدہ کیا تھا کہ مساجد اور قبرستان کو منہدم نہیں کیا جا ئے لیکن اس معا ہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔