سٹی ٹریفک پولیس کا سپرلیگ کرکٹ میچوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

March 01, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے سپر لیگ کرکٹ میچوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ 365اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف ٹریفک مکمل بند ہوگی۔ اس دوران اسلام آبادنائنتھ ایونیو سے آنیوالی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ سے پنڈورہ چونگی، کٹاریاں، کیرج فیکٹری، پیرودھائی موڑ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیواسلام آباد جانیوالی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد سے اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔