صوبائی محتسب کا مقصد عوام کو انصاف مہیا کرناہے،سید جمال الدین

March 01, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ نے کہاہے کہ صوبائی محتسب ادارے کا مقصد عام لوگوں کو کم عرصے میں جلدازجلد انصاف فراہم کرناہے ایسے افراد جو سالہا سال اپنے مقدمات کا انتظار کرتے رہتے تھے اب انہیں صوبائی سیکرٹریٹ سے فوری انصاف فراہم کیاجارہا ہے جس کے لئے انہیں وکیل کرنے اور فیس جمع کرانے کی ضرورت بھی نہیں۔ وہ محتسب سیکرٹریٹ میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہیں گذشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، ریجنل دفاتر میں شکایات کے اندراج اور ان پر فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور ایبٹ آباد میں شکایات کنندگان کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ سید جمال الدین شاہ نے تفتیشی افسران پر زور دیا کہ کیسز کا فیصلہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر ایمانداری سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیمینار اور تربیتی ورکشاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔