ملتان ،نئے ماڈل ای رجسٹریشن آفس کا افتتاح

March 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ملتان نے عوامی ریلیف کیلئے ایک اور اقدام کرتے ہوئے ماڈل ای رجسٹریشن آفس کی نئی بلڈنگ کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے نئے ماڈل ای رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا متی تل روڈ پر واقع 42 ملین کی لاگت سے ایک خدمت سنٹر سے ملحقہ رجسٹریشن آفس منصوبے پر عملی کام 70 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ متی تل روڈ پر 3 ایکٹر سے زائد اراضی پر نیا رجسٹری آفس قائم کیا جائے گا ۔