محنتی ملازمین کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

March 01, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کی ایسی فیملیز جو کہ محدود وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم کا حصول کریں اور اپنی ڈیوٹی بھی احسن طریقے سے انجام دیں وہ قابل فخر ہیں ،انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد کے بچوں کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ محنتی ملازمین کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔