پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر 217 رنز کی برتری

March 02, 2024

ویلنگٹن (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن 217 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کینگروز پہلی اننگز میں 383 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کیمرون گرین نے 174 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے جوش ہیزل ووڈ 22 رنز کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ویں وکٹ کیلئے 116 رنز کی شراکت کا ریکارڈ قائم کیا۔ میٹ ہینری نے پانچ وکٹ لیے ۔ جواب میں کیویز پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے، ناتھن لائن نے چار شکار کیے۔ گلین فلپس 71، میٹ ہینری 42، ٹام بلنڈل 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 13 رنز پر دو وکٹ گنوادیے۔ اسٹیو اسمتھ صفر اور مارنس لبوشین دو رنز پر آؤٹ ہوگئے۔