کرپشن کیس میں عمران ریاض کی ضمانت منظور، دہشتگردی مقدمے میں گرفتار

March 02, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج نے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار صحافی ‏عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو ‏ایک لاکھ کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ اس سے قبل لاہو رپولیس نے عمران ریاض کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ؎ان کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔