عالمی یومِ شہری دفاع پر آگاہی واک کی گئی

March 02, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) یکم مارچ عالمی یومِ شہری دفاع کے حوالے سے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹرمیں تنظیم شہری دفاع کےرضاکاروں اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے آگاہی واک کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راناطارق وحید اور سول ڈیفنس آفیسرفاطمہ خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور حاضرمیں شہری دفاع کی تربیت اور معاشرے کی شعوری آگاہی اہمیت کی حامل ہے وطن عزیز کو ہرلحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے شہری دفاع کی اہمیت اور تربیت بارے سوشل میڈیا پر مثبت رویو ں کے فروغ بارے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں، واک کاسول ڈیفیس ہیڈکوارٹرسے آغاز ہوا اور ریلوے روڈپراختتام ہوا۔