ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بیج قانون سازی کے موضوع پر معلوماتی اور مؤثر سیشن منعقد کیا گیا، اس موقع پر ماہرین نے ورائٹی ڈویلپمنٹ‘ بیج کی رجسٹریشن و ریگولیٹری امور‘ اوپن پولینیٹڈ، ہائبرڈ اور GMO فصلوں، جینیٹک پیوریٹی، نیز بیسک اور پری بیسک سیڈ کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔