• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا یافتہ ملزم کو کورٹ سے فرار کرانے کے ملزم اور جعلی وکیل کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) سزا یافتہ ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سیف سٹی کا پینک بٹن توڑنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ حکومت کیخلاف نعرے بازی کرنے اور کانسٹیبل کی وردی پھاڑنے کے الزام میں پولیس نے پانچ نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری سے جعلی وکیل بن کر لاکھوں بٹورنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ٹریفک ھادثہ میں نامعلوم کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیل مین سے دودھ لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ کپ کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01ملزم گرفتار، آتش بازی کا سامان برآمد، موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سیتل ماڑی پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار ملزم اظہر علی کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر جعلی پائی گئی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید