• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس کے لئے جدید مائیکروسکوپ کا عطیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انر ویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس ملتان کے لئے ایک جدید مائیکروسکوپ عطیہ کیا گیا، اس موقع پرتھیلیسمیا وارڈ میں زیر علاج بچوں میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین جینا اعجاز، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی، کلب صدر حنا چغتائی، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہین معظم خاکوانی، چارٹر صدر طاہرہ نجم، سابق صدور یاسمین خاکوانی اور شمیم منور، جبکہ چلڈرن کمپلیکس کی جانب سے سوشل ویلفیئر آفیسر فرح ناز موجود تھیں، مائیکروسکوپ باضابطہ طور پر ڈین چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے حوالے کیا گیا۔
ملتان سے مزید