• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے مختلف علاقوں میں آئے روز چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ رانا ارشاد نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد نے کہا کہ تھانہ بی زیڈ کی حدود میں تاجر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں جب کہ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے، انہوںنے مزید کہا کہ تاجروں کے ساتھ مسلسل ہونے والی وارداتیں انتظامیہ اور پولیس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، اگر پولیس نے فوری طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی تو تاجر برادری سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید