خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہفت روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

March 02, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) شعور ترقیاتی تنظیم، آواز فاؤنڈیشن، پی ڈی اے، سول سو سائٹی فورم اور سی ایس او برج نیٹ ورک کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی ہفت روزہ تقریبات کے انعقاد اور مقاصد کو اجاگر کرنے کے حوالے سے شاہد محمود انصاری، حمیرا طارق، گل نسرین، رخسانہ محبوب اور دیگر نے پریس بریفنگ میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملکی ترقی میں برابر کا حصہ ڈال رہی ہیں، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ملتان میں ہفت روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جو 3 سے 9 مارچ تک منعقد ہوں گی۔