دو روزہ پانچویں ملتان لٹریری فیسٹیول کا رنگارنگ آغاز

March 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ملتان میں دو روزہ پانچویں ملتان لٹریری فیسٹیولکا رنگارنگ آغاز کردیا گیا، فیسٹیول میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ ، مرزا اطہر بیگ، ڈاکٹر اختر علی سید، رفعت عباس، محبوب تابش، نورالہدیٰ شاہ، سلمان شاہد، حنا شفقت، امیرہ جویرہ سمیت نہ صرف بلکہ پاکستان بھر سے نامور علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملتان ہزاروں سال پرانی تہذیب کا مرکز ہے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ملتان آرٹس کونسل میں علمی و ادبی میلہ سجانے آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علمی و ادبی نشستیں نوجوان کے ذہنوں کو کشادہ کرتی ہیں۔