جامعہ زکریا میں بجلی کے بلوں کی ریڈنگ کا معاملہ، ایکٹ کی خلاف ورزی قرار

March 03, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں بجلی کے بلوں کی ریڈنگ کا معاملہ ، ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیاگیا، تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نے بجلی کے بلوں کی ریڈنگ منٹینینس ڈیپارٹمنٹ سے لیکر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی تھی جس کے پاس نہ ٹیکنکل سٹاف ہے یا انجینئرزجب کہ کمرشل بلنگ کو لیکر اس شعبہ کو مختلف الزامات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق بجلی کی بلوں کی ریڈنگ اور ان کی تصدیق یونیورسٹی انجینئر ز کرسکتےہیں جن کے دستخظ کے بغیر یونیورسٹی خزانے سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی مگر خلاف ایکٹ یہ ذمے داری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن ہونے جارہے ہیں بجلی کے بلوں سے پریشان اساتذہ کو خوش کرنے اور ووٹ کےلئے یہ فیصلہ کرایاگیا ہے جو سراسر خلاف ایکٹ ہے اور آڈٹ اعتراضات لگیں گے دوسری طرف یونیورسٹی ترجمان ڈاکٹر بنیامین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے بجلی بلنگ سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے میٹر ریڈنگ اور بلنگ سسٹم کو مینٹیننس ونگ سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا ہے- یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ مینٹیننس ونگ میں پہلے یہ چارج سول انجنئیر کے پاس تھا جو کہ الیکٹریکل سسٹم کو صیح طریقے سے نہیں چلا پا رہے تھے- سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس الیکٹریکل انجینئرزٹیم موجود ہے جو کہ اس مسلئے کو بہتر طور پر سنبھالنے گی- وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں رہائشی اساتذہ اور ملازمین میپکو ریٹس کے مطابق بجلی کے بل ادا کریں۔