ملتان (سٹاف رپورٹر ) جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا مسافر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل ۔ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پروازFZ-326 مسافروں کو لیکر دبئی کیلئے جارہی تھی کہ دوران جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے نے ایک مسافر کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد احمد سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی تھا ۔