ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں بڑے اور معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گلگشت، ابدالی روڈ، گلشن مارکیٹ اور بہاولپور روڈ 5 معروف ریسٹورنٹس کی انسپکشن، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 10 کلو سے زائد غیر معیاری اجزاء کو تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق کچن ایریا میں ناقص صفائی، حشرات کی روک تھام کے انتظامات بہتر نہ ہونے پر خورشید موڑ گلگشت میں معروف ریسٹورنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ایکسپائری اشیاء کی موجودگی، فریزر میں خوراک کی مناسب سٹوریج نہ ہونے پر ابدالی روڈ پر ریسٹورنٹ کو 40 ہزار ،بدبودار واشنگ ایریا، گوشت پر تاریخ معیاد درج نہ ہونے پر ہائی کورٹ کے قریب معروف ریسٹورنٹ کو 35 ہزار اور ایکسپائری شوارما بریڈ کے استعمال پر نون چوک گلشن مارکیٹ میں ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کو رعایت نہیں دی جائیگی ۔