• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے طارق سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے جاوید مظفر آباد کے علاقے زبیر شاہ شمس کے علاقے ارسلان کے موبائل فونز چوری ہوگئے خالد محمود کا موبائل نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے راشد کے گھر چار مسلح ڈاکووں نے گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرگمال بناکر چار تولہ زیورات گھڑی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے ڈی ایچ اے کے علاقے عمران حیدر کی نقدی 16ہزار موبائل صدرکے علاقے ملک یونس کا گھریلوں سامان قادر پورراں کے علاقے عبدالرحمن کی نقدی 3لاکھ بستی ملوک کے علاقے مظہر حسین کی موٹرسائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے حفیظ کی موٹر صدر جلالپور کے علاقے امجد خان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔
ملتان سے مزید