ملتان ( سٹاف رپورٹر) درگاہ عالیہ حضرت سیدنا چادر والی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے آپ ﷺکی سیرت طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے میلاد النبی ﷺ کی محافل منعقد کرنے کا مقصد نئی نسل کو عشق رسول ﷺ، سیرت مصطفی ﷺ اور اسلامی اقدار سے روشناس کرانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ چادر والی سرکار کوٹھی مکی مدنی پر سالانہ عرس مبارک صاحبزادہ پیر سید زین العابدین شاہ کے سلسلہ میں عظیم الشان سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کیا، کانفرنس میں علماءکرام، مشائخ عظام، عقیدت مندوں، مریدین، اہل علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عمائدین شہر نے شرکت کی ۔