سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ہلڑ بازی انتہائی افسوس ناک ہے، انجینئر ندیم ممتاز قریشی

March 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہےکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ہلڑ بازی انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، قانون ساز ارکان کو یہ کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ ایوان کو مچھلی منڈی بنائیں،ارکان اسمبلی سے عوام کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں، اگر یہ لوگ اسی طرح ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہےتو مسائل کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا، پاکستان کے خراب معاشی حالات حکومت اور اپوزیشن سے مل کر آگے بڑھنے کا تقاضا کررہے ہیں۔