بلاول خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے، وزیراعلیٰ و دیگر نے استقبال کیا

March 03, 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورئے پر ہفتہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے ، ایئر پورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ، پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ، سابق وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو ، ارکان بلوچستاب اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی ، بخت محمد کاکڑ ، میر عبید گورگیج پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی و دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔