پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے بھی قومی ہاکی کیمپ کا اعلان کردیا

April 09, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کس فیڈریشن کی ٹیم حصہ لے گی؟ کنفیوزین بڑھ گئی، اس بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں تاہم پاکستان ہاکی کی دو فیڈریشن کی تشکیل کے بعد کے بعد دو کیمپوں کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صدر طارق بگٹی نے بھی کیمپ کی منظوری دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو 16 اپریل سے اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ کیمپ کے لیے57 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل شہلا رضا کی صدارت میں کام کرنے والی پی ایچ ایف نے 14 اپریل سے کراچی میں کیمپ کا اعلان کیا تھا۔ دونوں فیڈریشن نے ٹیم بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔ اذلان شاہ کپ کیلئے کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، محمد عبداللہ، احتشام اسلم ، محمد سفیان خان ، ارباز احمد ، افراز ، ارشد لیاقت ، عمر مصطفی ، عمیر ستار (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالرحمان ، اسامہ بشیر ، رضوان علی(پی اے ایف)، زکر حیات ، بشارت علی ، محمد صابر(نیوی)، عبدالمنان ، غضنفر علی ، محمد عماد ،حمزہ فیاض ، شاہزیب خان ، زوہیب حسن ، عدیل لطیف، محمد فیضان جنجوعہ (کسٹم) ، اکمل حسین ، رانا عبدالوحید ، معین شکیل ، رومان ، عبدالرحمن ، حماد انجم ، سلمان رزاق ، مرتضی یعقوب ، عقیل احمد ، عبدالحنان شاہد ، اعجاز احمد (واپڈا)، منیب الرحمن ، علی رضا ، تنظیم ، احمد ندیم ، محمد سمین ، ابوبکر(پنجاب)، عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود ، جنید منظور ، نوید (نیشنل بینک)، عبدالوہاب ، ارباز ایاز(سندھ)، دانش شاہ ، ندیم خان (کے پی کے)، اسد ، قاضی انس ، رفیع اللہ ، خالق ، واجد(بلوچستان)، فیضان احمد مالھی(اسلام آباد ) اور عدنان شہزاد (اسلام آباد ) شامل ہیں۔