باپ ،دو بچوں کےگلے کاٹنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

April 10, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کھنہ پولیس نے باپ، بیٹی اور بیٹے کے گلے کاٹنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔ ،تھانہ کھنہ کو ارشاد بی بی نے بتایا کہ میرا بیٹا شارون مسیح بچوں ادا اور اریان جلا ل کو سکول سے لے کر ڈرائیور آصف کے ساتھ غوری ٹاؤن سے کلمہ چوک آ ئے تو باہرجا کر دیکھا تو شارون اور دونوں بچے گاڑی میں خون میں لت پت پڑے تھے۔ نامعلوم افراد نے ان کے گلے کاٹے اور فرار ہو گئے۔