گن پوائنٹ پر ڈاکے، شہری عید پر لاکھوں روپے، زیورات و دیگر سامان سے محروم

April 10, 2024

لاہور( کرائم رپورٹر) شہر میں عید سے ایک رو زقبل بھی ڈکیتی اور چوری کی متعددوارداتیں،ہڈیارہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عمران سے 2 لاکھ 32 ہزارو فون ،قلعہ گجر سنگھ میں اشرف و فیملی سے 2لاکھ نقدی ، زیورات ،برکی میں عثمان سے 2 لاکھ و فون،لاری اڈا میں شاہد سے 1 لاکھ 80ہزار و فون ، اقبال ٹاؤن میں عابد سے 90ہزارو فون ،سرور روڈ میں وسیم سے1لاکھ و فون ،ماڈل ٹاؤن میں بلال سے 95ہزارو فون ،ڈیفنس میں خرم سے 90ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیاگیا۔ نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا سے کاریں جبکہ ٹبی سٹی ،نصیر آباد ،ملت پارک ،ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔